کوئٹہ (قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے حکومت بلوچستان کو ہدایت کی گئی ہے کہ گریڈ 20 کے آفیسران جنکی بطور محکمہ سیکریٹری تعیناتی مطلوب ہوگی اس کے بارے میں صوبائی حکومت الیکشن کمیشن آف پاکستان کو نام منظورِی کیلئے بھیجے گی جس کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان باقاعدہ ان ناموں کی منظورِی صوبائی حکومت کو دے گی اور صوبائی حکومت کمیشن سے منظور ناموں کے نوٹیفیکیشن جاری کرے گی جبکہ ایڈیشنل سیکرٹریز اور اس سے نچلے آفیسران کے تبادلہ کا مکمل اختیار صوبائی حکومت کو پہلے ہی کی طرز پر حاصل ہوگا اور انکے تبادلوں کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے اجازت کی ضرورت نہ ہوگی .
یقیناَ یہ امر کسی سے پوشیدہ نہیں کہ ایس اینڈ جی,اے,ڈی میں تمام سیکٹریز جن کے تبادلے عمل میں آنے ہیں وہ آج سے تقریباً 15 روز قبل ہی نام فائنل کرلئے گئے ہیں اور اگلے 2 روز میں الیکشن کمیشن آف پاکستان سے ان ناموں کی منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کردیا جائے گا
.