صدر پرانے سیاست دان ہیں، وقت پر انتخابات ہو جائیں گے: علی محمد


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ اُمید ہے 90 روز میں انتخابات ہوں گے، صدر سے بھی توقع رکھتے ہیں، صدر علوی پرانے سیاست دان ہیں، اُمید ہے وقت پر انتخابات ہو جائیں گے .
اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ سائفر کیس کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کی نگرانی میں آزاد جوڈیشل کمیشن ہوناچاہیے .

پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان نے سائفر کیس میں سابق وزیر اعظم کی گرفتاری کو غلط قرار دے دیا .
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے صدر کو بتایا 2 نیشنل سیکیورٹی کمیٹیز میں بیرونی مداخلت کی بات ہوئی، سائفر کیس کی تحقیقات کے حق میں ہیں . علی محمد خان کا کہنا ہے کہ مداخلت کیوں ہوئی اور اسے کیسے روکا جاسکتا ہے، سائفر کیس میں تحقیقات آزاد اور شفاف ہونی چاہیے، ایسی تحقیقات نہیں ہونی چاہئیں جو چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے ساتھ ہو رہا ہے .
صحافی نے سوال کیا کہ پرویز خٹک کہتے ہیں پی ٹی آئی توڑ دوں گا، جس پر جواب دیتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ پرویز خٹک سے کہیں ٹرائی ٹرائی اگین .

. .

متعلقہ خبریں