بجلی چوری کیخلاف کریک ڈاؤن ناقابل معافی ہوجائے گا، راشد لنگڑیال


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیکریٹری پاور راشد لنگڑیال نے کہا ہے کہ بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہو چکا ہے، ابھی یہ آغاز ہے، یہ بہت زیادہ بے رحم اور ناقابل معافی ہو جائے گا .
راشد لنگڑیال نے سوشل میڈیا پر اعداد و شمار جاری کرتے ہوئےکہا کہ بجلی چوری کے ضمن میں 1 کروڑ 10 لاکھ روپے وصول ہو چکے ہیں .

انہوں نے بتایا کہ بجلی چوری کے الزام میں 21 افراد کو گرفتار اور 16 کروڑ 40 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے .
راشد لنگڑیال کا کہنا ہے کہ اب تک 40 لاکھ یونٹ بجلی چوری کے 2000 سے زیادہ کیسز کا پتہ چلا ہے .


دوسری جانب آئیسکو کا اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم، سمیت مختلف شہروں میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، بجلی چور صارفین پر 75 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے . پنجاب میں بجلی چوری کو کنٹرول کرنے اور مانیٹرنگ کے لیے 3 کمیٹیاں بنا دی گئی ہیں .
بلوچستان میں بھی بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں شروع ہو گئی ہیں، 171 بجلی چوروں اور نادہندگان کے 682 بجلی کنکشنز کاٹ دیے گئے . پشاور سمیت خيبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں بھی بجلی چوری پر کریک ڈاؤن جاری ہے .

. .

متعلقہ خبریں