سندھ میں سینئر پولیس افسران کا بحران برقرار


کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ کے نئے اور جونیئر انسپکٹر جنرل پولیس رفعت مختار راجہ سے سینئر افسران کی ناراضگی بدستور برقرار ہے . تعیناتی پر بد دلی کا شکار ایسے بیشتر سینئر پولیس افسران مسلسل رخصت پر ہیں اور صوبے میں گریڈ 20 اور 21 کے افسران کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے .


صوبے کی پولیس کا نظم و نسق چلانے کے لیے آئی جی سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند کو مزید 3 ایڈیشنل آئی جیز کے عہدوں کی ذمے داریاں سونپ دی ہیں . آئی جی سندھ رفعت مختار نے اس سلسلے میں احکامات جاری کر دیے ہیں . گریڈ 21 کے عمران یعقوب منہاس کے رخصت پر جانے سے خالی ہونے والے دو عہدوں کا چارج خادم حسین رند کے حوالے کیا گیا ہے .
پولیس چیف کراچی خادم حسین اب ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی اور ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ سندھ کا چارج بھی سنبھالیں گے . ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ کے عہدے کا چارج بھی خادم حسین رند سنبھالیں گے .
آرڈر کے مطابق ڈی آئی جی ٹریننگ فیض اللہ کوریجو، ڈی آئی جی آئی ٹی کا چارج بھی سنبھالیں گے . ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر محمد زبیر دریشک، ڈی آئی جی فنانس اور ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ کا بھی اضافی چارج سنبھالیں گے .
ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ عبدالقادر قیوم، ایڈیشنل آئی جی آپریشن اور ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن سندھ کا بھی اضافی چارج بھی سنبھالیں گے .

. .

متعلقہ خبریں