پنجاب حکومت کی شوگر ملز مالکان کی درخواستوں پر عدالت سے حکم امتناع واپس لینے کی استدعا
لاہور(قدرت روزنامہ) شوگر ملزمالکان کی درخواستوں پر حکم امتناع اور چینی کی قیمت میں اضافے کے معاملہ پر پنجاب حکومت نے عدالت سے حکم امتناع واپس لینے کی استدعا کر دی۔
پنجاب حکومت نے شوگر ملز مالکان کی درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ میں حکم امتناع کے خلاف متفرق درخواست دائر کردی، درخواست میں ہائیکورٹ سے رجوع کرنے والے شوگر ملز مالکان کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا لاہور ہائیکورٹ نے چینی کی قیمت مقرر کرنے کے متعلق نوٹیفکیشن پر عملدرآمد روک رکھا ہے، حکم امتناعی کے باعث شوگر ملز مالکان چینی کی من مانی قیمت وصول کررہے ہیں۔
پنجاب حکومت کے مؤقف کے مطابق حکم امتناعی کے باعث حکومت چینی کی قیمت مقرر اور اس پر عمل درآمد نہیں کراسکتی، پنجاب حکومت کی جانب سے عدالت عالیہ سے حکم امتناعی واپس لینے کی استدعا کی گئی ہے۔