پرویزالہٰی کی گرفتاری: اہلیہ کی رہائی کیلئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پرویزالہٰی کی گرفتاری کے خلاف پرویزالہٰی کی اہلیہ نے سپریم کورٹ میں رہائی کے لئے اپیل دائر کردی۔
پرویزالہٰی کی اہلیہ نے سپریم کورٹ میں ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست میں پرویزالہٰی کو آئندہ بھی کسی مقدمے میں گرفتاری سے روکنے کی بھی استدعا کی ہے، اپیل میں مزید استدعا کی گئی پرویزالہٰی کو نامعلوم مقدمات میں بھی گرفتاری سے روکنے کے احکامات دیئے جائیں، اپیل میں کہا گیا پرویزالہٰی کو عدالت کے سامنے پیش کرنے کے بھی احکامات جاری کئے جائیں۔
مزید مؤقف اختیارکیا گیا لاہور ہائیکورٹ نے پرویزالہٰی کی درخواست کو غیر مؤثر ہونے کی بنا پر نمٹا دیا تھا، پرویزالہٰی کو رہائی کے احکامات کے باوجود دوبارہ گرفتار کرلیا گیا، ہائیکورٹ نے پرویزالہٰی کی گرفتاری سے متعلق حقائق کا جائزہ نہیں لیا، درخواست میں نگران پنجاب حکومت، سیکرٹری داخلہ پنجاب، آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔