سندھ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی


کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوگئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 2 لاکھ 12 ہزار روپے ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 428 روپے کی کمی کے بعد ایک لاکھ 81 ہزار 756 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کا دام 4 ڈالر کمی کے بعد 1919 ڈالر فی اونس ہے۔

متعلقہ خبریں