وزیراعلىٰ بلوچستان کا قلعہ عبداللہ اور پشین اضلاع میں منشیات کے خلاف بھرپور آپریشن کا خیر مقدم


کمانڈر 12 کور لیفٹینٹ جنرل آصف غفور کی ذاتی دلچسپی سے منشیات کے خلاف آپریشن ممکن ہوا‘نگران وزیراعلىٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نگران وزیراعلىٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کا قلعہ عبداللہ اور پشین اضلاع میں منشیات کے خلاف بھرپور آپریشن کا خیر مقدم -منشیات تلف کرنے اور فیکٹریا ں اور گودام تباہ کرنے پر قانون نافذ کرنے والے ادارے ستائیش کے مستحق ہیں ۔منشیات کے خلاف کاروائی میں علاقے کے قبائلی عمائدین کا تعاون قابل قدر ہے۔
کمانڈر 12 کور لیفٹینٹ جنرل آصف غفور کی ذاتی دلچسپی سے منشیات کے خلاف آپریشن ممکن ہوا۔پاک فوج ایف سی اے این ایف لیویز فورس اور انتظامیہ نے مشترکہ حکمت عملی سے کامیاب آپریشن کیا۔نگران وزیراعلىٰ کی تمام متعلقہ اداروں کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد ۔کمشنر کوئٹہ اور ڈپٹی کمشنر پشین کی زیر نگرانی پشین لیویز کی منشیات کے خلاف بھرپور کاروائی پر وزیراعلىٰ کا خراج تحسین ۔معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ منشیات ہماری نوجوان نسل کے روشن مستقبل کے لئے بڑا خطرہ ہیں ۔
ہم ملکر اپنی نسل کو منشیات کے استعمال سے محفوظ بنائیں گے ۔نگران وزیراعلی کا عزم ۔وزیراعلی کا کوئٹہ مستونگ اور دیگر اضلاع میں چینی کی زخیرہ اندوزی کے خلاف مسلسل کاروائیوں پر بھی اطمینان کا اظہار ۔چینی اور دیگر اشیاء خوردوش کی زخیرہ اندوزی ہر گز قابل برداشت نہیں ۔زخیرہ اندوز معاشرے کے مجرم ہیں جنہیں معاف نہیں کیا جاسکتا ۔گوداموں سے برآمد کی گئی چینی عوام کو سستے داموں فروخت کرنے کی سٹریٹیجی بنائی جائے۔