قومی ٹیم میں شاہد آفریدی کی 10 نمبر شرٹ ان کے داماد کو مل گئی

لاہور(قدرت روزنامہ) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی جو ہمیشہ 10 نمبر شرٹ زیب تن کر کے ہی میدان میں اترتے تھے اور اب اس نمبر کی شرٹ ان کے داماد شاہین آفریدی کو مل گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نئی شرٹ میں تصاویر شیئر کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ایک شرٹ سے بہت زیادہ بڑی چیز ہے کیونکہ یہ شرٹ پاکستان سے ایمانداری اور بے پناہ محبت کی ترجمان ہے۔

شاہین آفریدی نے مزید کہا کہ میں شاہد آفریدی کی 10 نمبر شرٹ کے ساتھ قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے بہت زیادہ فخر محسوس کر ر ہا ہوں۔

خیال رہے کہ اس حوالے سے حیران کن بات یہ ہے کہ قومی ٹیم کی 10 نمبر شرٹ پر پہلے بھی آفریدی ہی لکھا جاتا ہے اور اب بھی آفریدی ہی لکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال مئی میں نجی چینل کو دیئےگئے انٹرویو کے دوران شاہد آفریدی سے میزبان نے بیٹی اور شاہین شاہ آفریدی کے رشتے سے متعلق سوالات کئے اس پر شاہد آفریدی نے تصدیق کی کہ الحمداللہ بیٹی اور شاہین شاہ آفریدی کا رشتہ طے پاگیا ہے اور انشاء اللہ شاہین ہی داماد بنیں گے.

شاہد آفریدی کا کہنا تھا شاہین شاہ آفریدی سے بیٹی کے رشتے سے قبل کوئی رشتے داری نہیں تھیں، ہمارے آفریدیوں کے 8 قبیلے ہیں، شاہین کا اورہمارا تعلق الگ الگ قبیلوں سے ہے۔ پچھلے 2 سالوں سے شاہین کے والدین کی شدید خواہش تھی کہ بچوں کا رشتہ آپس میں طے کردیا جائے لہٰذا جلد ہی رشتہ طے کردیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ بیٹی ڈاکٹر بننا چاہتی ہے فی الحال یہ طے نہیں کہ وہ مزید تعلیم پاکستان میں حاصل کرے گی یا انگلینڈ میں جبکہ ساتھ ہی وہ فیشن ڈیزائننگ کورس بھی کر رہی ہے۔
اس سے قبل قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے والد نے بتایا تھا کہ انہوں نے شاہین کے لئے شاہد آفریدی کی بیٹی کا رشتہ مانگا ہے اور ان کے خاندان نے رشتہ دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

Recent Posts

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…

1 hour ago

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مقامی افراد میں مفت ای پاسپورٹ تقسیم کا مرحلہ شروع

چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…

2 hours ago

واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے ’لائسنس‘ اور 2500 ڈالر فیس لازمی قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…

2 hours ago

پاکستان میں وی پی این رجسٹریشن کرانے کا نیا طریقہ سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…

2 hours ago

کیلشیم اور پروٹین سے بھرپور … زیادہ فائدہ مند اور طاقتور دودھ گائے کا یا پھر بھینس کا؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…

2 hours ago

نبی اکرم ﷺ کے سونے سے پہلے 3 حکم٬ سائنسدان نتائج دیکھ کر دنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…

2 hours ago