پارٹی کی سی ای سی کے فیصلوں کا پابند ہوں، آئین کے مطابق 90 دن میں عام انتخابات ہونے چاہئیں، بلاول بھٹو


بدین (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ میں پیپلز پارٹی کی سی ای سی کے فیصلوں کا پابند ہوں، گھر کے معاملوں پر آصف زرداری کی بات کا پابند ہوں۔بلاول بھٹو زرداری نے بدین میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے مطابق 90 دن میں عام انتخابات ہونے چاہئیں، پی پی کی سی ای سی میٹنگ میں 90 دن میں الیکشن پر بات ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ عوام کے چہروں پر لکھا ہوا ہے کہ وہ مشکل اور تکلیف میں ہیں، معاشی صورتحال دن بدن بدتر ہوتی جارہی ہے، پاکستان میں جب بھی ضرورت پڑی تو عوام نے قربانی دی، اب عوام کا حق ہے کہ وہ پوچھیں حکومت ان کیلئے کیا کر رہی ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کسی کی خواہش تھی کہ عدم اعتماد کی جگہ الیکشن ہوتے تو ہمارا ساتھ نہ دیتے، نگراں حکومت پر کوئی اعتراض نہیں وہ اپنا کام کریں، کیئر ٹیکرز پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں یہ چیئر ٹیکرز نہ بنیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وعدہ کرتا ہوں پیپلز پارٹی کی حکومت عوام کی حکومت ہوگی، بے نظیر بھٹو نے ملکی معیشت کی سمت درست کی، عوام دوست حکومت آتی ہے اپنی زمین اور اپنا مکان جیسے منصوبے آتے ہیں، پیپلز پارٹی واحد چوائس ہے، مشکلات کا سامنا کرتے عوام کا خیال رکھتی ہے، پاکستان میں تمام مسائل کا حل منتخب نمائندے کے پاس ہے۔
انہوں نے کہا کہ بدین ٹھٹھہ، سجاول میں ہمارا استقبال کیا گیا، پیپلز پارٹی نےابھی الیکشن مہم شروع نہیں کی لیکن ہر جگہ استقبال کیا گیا، عوام کے چہروں پر لکھا ہوا ہے کہ وہ مشکل اور تکلیف میں ہیں، ہر شخص کو پریشانی ہے کہ خاندان کے لیے کھانے کا بندوبست کیسے کرے۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ ہمارے جیالے الیکشن کیلئے ہر وقت تیار رہتے ہیں، پیپلز پارٹی نے بلدیاتی الیکشن میں کامیابی حاصل کی اپوزیشن کا صفایا کیا۔انہوں نے کہا کہ معاشی صورتحال دن بدن بدتر ہوتی جا رہی ہے، عام آدمی پریشان ہے کہ بچوں کو اسکول کیسے بھیجے، بجلی کا بل کیسے ادا کرے؟ معاشی صورتحال دن بدن ابتر ہوتی جا رہی ہے، جب انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے مذاکرات ہوتے ہیں تو کہا جاتا ہے عوام کی قربانی کا وقت ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ 90 میں جب محترمہ نے حکومت سنبھالی تب بھی معاشی مشکلات تھیں، تب بھی پیپلز پارٹی نے ایک سال میں معاشی صورتحال کی سمت بہتر کی، ہم نے روٹی، کپڑا، مکان کا دعویٰ پورا کیا، پیپلز پارٹی اقتدار میں ہوتی ہے تو مزدوروں کی حکومت ہوتی ہے، کوئی اور اقتدار میں آتا ہے تو بزنس مین کی حکومت ہوتی ہے، نفرت اور تقسیم کی سیاست کے بجائے عوام اب مسائل کا حل چاہتے ہیں۔

Recent Posts

انٹرنیٹ کی بندش، بھارت مسلسل چھٹی مرتبہ پہلے نمبر پر آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت مسلسل چھٹے سال…

3 hours ago

ملک میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں، 10 کمپنیاں اپنے آفس بنانے آرہی ہیں، فلم سٹی بھی بنے گا : مریم نواز کا خطاب

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ…

3 hours ago

ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…

4 hours ago

پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…

4 hours ago

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

4 hours ago

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

5 hours ago