انتظامیہ کی جانب سے غیرقانونی چینی کاروبار و زخیرہ اندازوں کیخلاف کاروائی خوش آئند ہے،محمد آصف ترین

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)انتظامیہ کی جانب سے غیرقانونی چینی کاروبار و زخیرہ اندازوں کیخلاف کاروائی خوش آئند ہے تعاون کے لئے تیار ہے قانونی و غیر قانونی چینی کے تاجروں میں فرق واضح ہونا چاہیے پرمٹس و قانونی طریقے سے کاروبار کرنے والوں کو بلاجواز تنگ نہ کیا جائے چینی کے حوالے سے پالیسی و حکمت عملی طے کرتے وقت متعلقہ تاجر و چیمبر آف کامرس کو اعتماد میں لیا جائے . یہ بات پشین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بلوچستان کے پیٹرن ان چیف اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹو ممبر محمد آصف ترین اور شوگر ڈیلرز کے سیف اللہ لانگو، صدیق درانی،سید عبدالرحمن شاہ اور دیگر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہی .

انہوں نے کہا کہ ہم انتظامیہ کی مکمل تعاون کے لئے ہمہ وقت حاضر ہے انکی جانب سے غیر قانونی و اسمگلنگ کے ذریعے چینی کا کاروبار کرنے و زخیرہ اندازوں کے خلاف کاروائی و اقدامات خوش آئند اور مکمل حمایت کرتے ہیں جسکے مثبت ثمرات و چینی کی قیمت میں واضح کمی دیکھی گئی ہے ہم انتظامیہ و حکومت کیساتھ ہر طرح کے تعاون کے لئے تیار ہے لیکن قانونی طریقے سے کاروبار کرنے والوں کو بلاجواز تنگ نہ کیا جائے بلکہ پرمٹس و قانونی طریقے سے چینی کا کاروبار کرنے والی تاجر کمیونٹی جو ملکی معیشت و ریونیو میں اپنا حصہ ڈال رہے انکی مزید حوصلہ افزائی کی جائے جس کے ذریعے ہی اسمگلنگ کا خاتمہ ممکن ہے اس لئے ضروری ہے کہ حکومت و انتظامیہ کو چینی کے حوالے سے حکمت عملی و پالیسی مرتب کرنے سے پہلے متعلقہ تاجر برادری و چیمبر آف کامرس کو اعتماد میں لیا جائے تاکہ یہ کاروائیاں مزید بہتر انداز جاری رہ سکیں .

. .

متعلقہ خبریں