دوسری شادی کی تمام رسومات میں بیٹے نے پورا ساتھ دیا، سمن انصاری
لاہور(قدرت روزنامہ) معروف پاکستانی اداکارہ سمن انصاری نے کہا ہے کہ دوسری شادی کے وقت میرے بیٹے نے تمام رسومات میں پورا ساتھ دیا اور مجھے دوسرے شوہر کے حوالے کیا۔
اپنی پہلی شادی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ سمن انصاری نے کہا کہ جس خاندان میں پہلی شادی ہوئی تھی وہ میڈیا انڈسٹری کو اچھا نہیں سمجھتے تھے جس کے باعث میں نے امریکہ میں فیشن ڈیزائننگ شروع کرلی۔
انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس کے بعد میں میک اپ آرٹسٹ بن گئی پھر شادی کی تقریبات کیلئے ایونٹ پلاننگ کا کام شروع کیا، اس دوران پہلی شادی کامیاب نہیں چل رہی تھی اور بالآخر رشتے کو ختم کر کے امریکہ سے دبئی شفٹ ہوگئی۔اداکارہ نے مزید بتایا کہ سخت سوالوں سے بچنے کیلئے علیحدگی کے فوراً بعد وطن واپس نہیں آئی کیونکہ ان سوالوں کو میں تو شاید برداشت کرلیتی لیکن اپنے والدین کو مشکل میں نہیں ڈال سکتی تھی۔