شہری آسانی سے صاف پانی کے ٹینکرز حاصل کر سکیں گے: میئر کراچی


کراچی (قدرت روزنامہ)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ شہری اب بہت آسانی سے کلورین ملے اور صاف پانی کے ٹینکرز حاصل کر سکیں گے۔ترجمان میئر کراچی کے مطابق مرتضیٰ وہاب نے ہائیڈرنٹس مینجمنٹ سینٹر واٹر کارپوریشن کا دورہ کیا۔
ہائیڈرنٹس مینجمنٹ سینٹر سے متعلق سی ای او واٹر کارپوریشن نے میئر کراچی کو بریفننگ دی۔اس موقع پر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہائیڈرنٹس سیل واٹر کارپوریشن کو ڈیجیٹلائز کیا جارہا ہے، ایک سافٹ ویئر سے عوام کو ای سلپ موصول ہو گی جس میں ٹینکر کی تمام معلومات ہو گی۔
اُنہوں نے مزید بتایا ہے کہ 550 ٹینکرز میں ٹریکر نصب کیے گئے ہیں اور تمام ٹینکرز کی ونڈ اسکرین پر کیو آر کوڈ نصب ہیں۔
ترجمان کے مطابق میئر کراچی مرتضی وہاب نے کھوڑی گارڈن میمن مسجد کا بھی دورہ کیا اور علامہ قاری مصلح الدین صدیقی کے مزار پر فاتحہ بھی پڑھی۔میمن مسجد کی انتظامیہ نے مسائل سے متعلق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو بریف کیا۔

Recent Posts

‎پارلیمنٹ کے ہاتھوں پہلی مرتبہ چیف جسٹس کی نامزدگی، اگلے مراحل کیا ہونگے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پارلیمنٹ سے چیف جسٹس سپریم کورٹ…

2 hours ago

چیف جسٹس کی نامزدگی مروجہ آئینی طریقہ کار کے تحت ہوئی،اس پر احتجاج نہیں بنتا، شہزاد شوکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن شہزاد شوکت نے کہا کہ جسٹس…

2 hours ago

جو اللہ چاہے گا وہی ہوگا، جسٹس منصور بینچ نمبر ایک میں منتقل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں جی 10 ٹو اپارٹمنٹ الاٹمنٹ کیس کی سماعت کے دوران…

2 hours ago

آئینی ترمیم کو نہیں مانتے احتجاجاً پورے ملک کو بلاک کردیں گے، وزیراعلیٰ کے پی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم…

2 hours ago

جسٹس یحییٰ آفریدی نئے چیف جسٹس آف پاکستان نامزد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے دوتہائی اکثریت سے جسٹس یحییٰ آفریدی کو نیا…

3 hours ago

آئی ایم ایف کی رواں سال پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری میں کمی کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف نے رواں مالی سال 25- 2024 میں پاکستان میں…

8 hours ago