سندھ میں بجلی چوروں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ
کراچی(قدرت روزنامہ) نگراں حکومت سندھ نے صوبے میں بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت سندھ نے بجلی چوروں کےخلاف کارروائی کے لیے صوبائی ٹاسک فورس سیکریٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
بجلی چوروں کے خلاف ایکشن کے لیے کمیٹی ڈویژنل اور ضلعی سطح پر کمشنرز کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے۔
کمیٹی میں سیکریٹری انرجی، پاورڈویژن،کمشنرز،ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز ، اور حیسکو اور سیپکو کے اعلی افسران بھی ممبران کے طور پر شامل ہیں۔