پنجاب میں ورکرز کی کم از کم اجرت 32 ہزار روپے کرنے کی منظوری
لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب کی نگران کابینہ نے صوبے میں ورکرز کی کم از کم اجرت 32 ہزار روپے کرنے کی منظوری دے دی۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا 25 واں اجلاس ملتان میں منعقد ہوا جس میں 39 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، کابینہ اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیران، سیکرٹری، آئی جی پنجاب اور دیگر متعلقہ حکام شریک تھے۔
اجلاس میں پنجاب کابینہ نے ورکرز کی کم از کم اجرت 32 ہزار روپے کرنے کی منظوری دیدی، وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن فوری جاری کرنے کا حکم دے دیا۔
پنجاب کابینہ نے میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین میں بزرگوں، معذور افراد اور طلباء و طالبات کو فری سہولت دینے کی بھی منظوری دی ہے۔ صوبائی کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میٹروبس اور اورنج لائن ٹرین میں بزرگوں، معذور افراد اور طلباء و طالبات کو مفت ٹکٹ ملے گا۔