ہم بہت پرانے ہو گئے ہیں، ویلکم-3 میں نہ لینے پر ناناپاٹیکر کا ردعمل


ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے مشہور اداکار نانا پاٹیکر نے سپر ہٹ فلم ’ویلکم‘ کے سیکوئل میں شامل نہ کرنے پر خاموشی توڑ دی۔ویٹرن اداکار نانا پاٹیکر نے اپنی نئی فلم کی پروموشن کی تقریب میں ’ ویلکم 3‘ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ میں ویلکم 3 کی کاسٹ میں شامل نہیں ہوں۔ شاید انہیں لگتا ہو کہ ہم بہت پرانے ہوگئے ہیں۔
نانا پاٹیکر نے ویلکم 3 کے میکرز کا نام لیے بغیر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جس نئی فلم کی پروموشن کررہا ہوں اسے بنانے والوں کو ایسا نہیں لگا اس لیے فلم میں کاسٹ کیا۔
نانا پاٹیکر کے علاوہ اداکار انیل کپور کو بھی ’ویلکم 3‘ میں نہیں لیا گیا ہے۔ فلم ’ویلکم‘ 2007 کی سپرہٹ فلم تھی جس میں نانا پاٹیکر اور انیل کپور نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ انیل کپور اور نانا پاٹیکر کے کرداروں کو شائقین نے بہت پسند کیا تھا۔ فلم کا دوسرا سیکوئل ’ویلکم بیک‘ 2015 میں ریلیز کیا گیا تھا جس میں دونوں ویٹرن اداکار شامل تھے۔