ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ آپ کی شخصیت حقیقت میں متاثر کن ہے . میں آپ کو فالو کرتی ہوں اور آُپ جو بھی کچھ کرتی ہیں اسے دیکھتی ہوں . آپ بہت زبردست ہیں . ثانیہ مرزا کی تعریفی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی .
اداکارہ نادیہ جمیل بچوں کے حقوق سے متعلق سرگرم ہیں اور بچوں کی مدد اور بحالی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں . انہوں نے سوشل میڈیا پر بچوں کے جنسی استحصال اور اس سے متعلق ذاتی تجربات ،صدمے اور اپنی جدوجہد کے بارے میں ایک طویل پوسٹ شیئر کی تھی . نادیہ جمیل نے انکشاف کیا تھا کہ بچپن میں انہیں گھریلو ملازمین کے ہاتھوں جنسی ہراسگی کا سامنا کرنا پڑا تھا . . .You are so truly inspiring 💙 I’ve been following you and everything you do .. so so amazing 🤗 https://t.co/yRNBtXaTIF
— Sania Mirza (@MirzaSania) September 12, 2023