چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے چیف جسٹس ہاؤس خالی کر دیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے ججز کالونی میں چیف جسٹس ہاؤس خالی کر دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس عمر عطاء بندیال چیف جسٹس ہاؤس سے ریٹائرڈ ججز کے لیے مختص گھر میں منتقل ہو گئے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال 16 ستمبر کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 17 ستمبر کو چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ رواں ہفتے چیف جسٹس ہاؤس منتقل ہو جائیں گے۔