کراچی: فیکٹری بس میں سوار 70 ملازمین سے 65 موبائل لوٹ لیے گئے
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کی شاہ فیصل کالونی میں لیدر فیکٹری کے 70 ملازمین کو لوٹ لیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق نور لیدر گارمنٹس فیکٹری کورنگی کے ملازمین بس میں جا رہے تھے جن سے 3 موٹر سائیکلوں پر سوار 6 مسلح ملزمان نے 65 موبائل فون لوٹ لیے اور فرار ہو گئے۔
واردات شاہ فیصل کالونی نمبر 3 میں المصطفیٰ اسپتال کے قریب ہوئی۔لٹنے والوں میں 8 خواتین ورکرز، 62 مرد اور بس ڈرائیور شامل ہیں۔
ملزمان پرس اور نقدی بھی لوٹ کر فرار ہوئے، مددگار 15 پر اطلاع دینے کے لیے بھی کوئی موبائل فون نہیں بچا۔ واردات کا نشانہ بننے والے افراد اسی بس میں تھانے پہنچے، تاہم پولیس نے شام کو آنے کا کہہ کر انہیں واپس روانہ کر دیا۔