کراچی: فیکٹری بس میں سوار 70 ملازمین سے 65 موبائل لوٹ لیے گئے


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کی شاہ فیصل کالونی میں لیدر فیکٹری کے 70 ملازمین کو لوٹ لیا گیا . پولیس ذرائع کے مطابق نور لیدر گارمنٹس فیکٹری کورنگی کے ملازمین بس میں جا رہے تھے جن سے 3 موٹر سائیکلوں پر سوار 6 مسلح ملزمان نے 65 موبائل فون لوٹ لیے اور فرار ہو گئے .


واردات شاہ فیصل کالونی نمبر 3 میں المصطفیٰ اسپتال کے قریب ہوئی . لٹنے والوں میں 8 خواتین ورکرز، 62 مرد اور بس ڈرائیور شامل ہیں .
ملزمان پرس اور نقدی بھی لوٹ کر فرار ہوئے، مددگار 15 پر اطلاع دینے کے لیے بھی کوئی موبائل فون نہیں بچا . واردات کا نشانہ بننے والے افراد اسی بس میں تھانے پہنچے، تاہم پولیس نے شام کو آنے کا کہہ کر انہیں واپس روانہ کر دیا .

. .

متعلقہ خبریں