کراچی(قدرت روزنامہ) مون سون ہواؤں کے نئے سسٹم کے تحت سندھ کے بیشتر شہروں میں بارش کا امکان ہے.محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق مون سون ہواؤں کا نیا سلسلہ 16 ستمبر کو مشرقی سندھ میں داخل ہوگا جس کے زیر اثر 16 سے 18 ستمبر کے دوران تھرپارکر، عمر کوٹ، میرپور خاص، سانگھڑ، خیرپور، بدین، سجاول، ٹھٹھہ اور جامشورو کے اضلاع میں گرد وغبار، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے .
کراچی میں 3 روز کے دوران مطلع صاف اور جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے .
مون سون سسٹم کی آمد سے قبل کراچی سمیت نوب مشرقی سندھ میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا . کراچی میں سمندری ہوائیں جزوی طور پر بند ہونے کا امکان ہے .