بجلی بلوں میں اضافی ٹیکسز کے خلاف درخواستوں پر حکومت، ڈسکوز کو نوٹس


پشاور (قدرت روزنامہ)پشاور ہائیکورٹ نے بجلی بلوں میں اضافی ٹیکسز کے خلاف دائر درخواستوں پر وفاقی حکومت، ڈسکوز اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیا . ہائیکورٹ میں بجلی بلوں میں اضافی ٹیکسز کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی .

عدالت نے وفاقی حکومت، ڈسکوز اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیا .
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ بجلی بلوں میں مختلف قسم کے اضافی ٹیکس لگائے گئے ہیں جس کی وجہ سے عوام مشکلات کا شکار ہیں، میٹر ریڈنگ بھی ٹھیک طریقے سے نہیں ہوتی، ریڈنگ لیٹ لیتے ہیں جس سے اضافی بل آجاتے ہیں، بجلی بلوں میں 13 قسم کے ٹیکس لگائے گئے ہیں جو عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، خیبرپختونخوا بجلی پیدا کرنے والے صوبہ ہے لیکن اپنا شیئر نہیں ملتا ہے ہم نے اس کو بھی چیلنج کیا ہے،
عدالت حکام امتناع جاری کرے کہ اگلے مہینے کے بل میں اضافی ٹیکس نہیں لگائی جائے . عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی .

. .

متعلقہ خبریں