بالی ووڈ کا کون سا سپر اسٹار مولانا طارق جمیل کا بیان سنتا ہے؟


لاہور(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے میگا اسٹار بھی مولانا طارق جمیل کے پرستار نکلے۔ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل نے ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ بالی ووڈ کے میگا اسٹارسلمان خان بھی ان کے بیان سنتے ہیں۔
مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ ان کے ایک دوست کاروبار کے سلسلے میں ممبئی گئے۔ وہ اپنے جس دوست کے گھر ٹھہرے تھے اس نے انہیں بالی ووڈ اسٹار سلمان خان سے ملوایا۔ سلمان خان نے پوچھا کہ کیا آپ مولانا طارق جمیل کو جانتے ہیں۔
مولانا طارق جمیل نے کہا کہ میرا دوست یہ سن کر حیران رہ گیا اوراس نے سلمان خان سے پوچھا کہ آپ مولانا طارق جمیل کو کیسے جانتے ہیں جس پر سلمان خان نے میرے بیان کی سی ڈیز دکھائیں جو وہ سنتے ہیں۔ سلمان خان کے گھر والے بھی میرا بیان سنتے ہیں۔
بالی ووڈ اور پاکستان کے متعدد سپر اسٹار مولانا طارق جمیل کے مداح ہیں۔ بالی ووڈ اسٹار عامر خان بھی سعودی عرب میں مولانا طارق جمیل سے ملاقات کرچکے ہیں۔