مہنگائی کے ذمہ دار جنرل (ر) باجوہ ہیں، کیپٹن (ر) صفدر


لاہور(قدرت روزنامہ) جوڈیشل مجسٹریٹ بلال منیر وڑائچ نے پولیس اہلکاروں سے الجھنے اور انتشار انگیز تقاریر کیس میں کیپٹن ر صفدر کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ضلع کچہری لاہور میں پولیس اہلکاروں سے الجھنے اور انتشار انگیز تقاریر کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے کیپٹن ر صفدر کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔
کیپٹن ر صفدر نے دونوں مقدمات میں بریت کی درخواستیں دائر کررکھی ہیں۔ان کے خلاف تھانہ اسلام پورہ پولیس نے چالان جمع کروا رکھا ہے
بعدازاں کیپٹن ر صفدر نے ضلع کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنرل باجوہ نے اپنی ایکسٹینشن کے لیے 2018 کا الیکشن چوری کیا، آج ڈالر اور مہنگائی کا ذمہ دار جنرل ر قمر جاوید باجوہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کا جرم یہ تھا اس نے ایکسٹینشن دینے سے انکار کیا تھا، یہ ایکسٹینشن کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔