’زندگی دھوپ، تم گھنا سایا،‘ عروہ کا فرحان کیلئے محبت بھرا پیغام


لاہور(قدرت روزنامہ) خوبرو اداکارہ عروہ حسین نے شوہر، اداکار و گلوکار فرحان سعید کی سالگرہ کے موقع پر نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔ایک وقت تھا کہ جب شوبز انڈسٹری کی اس خوبصورت ترین جوڑی کے مداح انہیں ایک ساتھ دیکھنے اور ان کے پھر سے اکھٹے ہو جانے کی خبر کے لیے ترستے تھے۔
اب یہ دونوں فنکار ایک دوسرے کے ساتھ نت نئی خوبصورت تصویریں شیئر کر کے مداحوں کو خوش کرتے رہتے ہیں۔اداکارہ عروہ نے فرحان سعید کی سالگرہ پر ان کے ہمراہ تصویریں شیئر کی ہیں جن میں دونوں نے سیاہ رنگ کے لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں۔
ان تصویروں کے کیپشن میں اداکارہ نے شوہر سے بے پناہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ “زندگی دھوپ، تم گھنا سایا”۔

View this post on Instagram

A post shared by URWA TUL WUSQUA HOCANE (@urwatistic)


عروہ حسین نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں مزید لکھا ہے کہ “آپ کی صحبت اور محبت کے لیے شکرگزار ہونے کے لیے میرے پاس ان سے بہتر الفاظ نہیں ہیں، آپ میرے لیے سب سے حیرت انگیز اور سب سے زیادہ خوبصورت انسان ہیں! آپ کو سالگرہ مبارک فرحان سعید! میں تم سے بہت پیار کرتی ہوں”۔