سپریم کورٹ رجسٹرار کو تعیناتی کے صرف 8 روز بعد ہی ہٹادیا گیا
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ میں رجسٹرار کی تعیناتی کا معاملہ نیا رخ اختیار کرگیا اور 6 ستمبر کو تعینات کیے گئے رجسٹرار عبدالرزاق کو ہٹادیا گیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالرزاق کی خدمات لاہور ہائی کورٹ کو واپس کردی گئیں اور ایڈیشنل رجسٹرار عامر رانا کو رجسٹرار سپریم کورٹ کا اضافی چارج دے دیا گیا۔
ایڈیشنل اینڈ سیشن جج عبدالرزاق کو چند روز قبل ہی رجسٹرار سپریم کورٹ کا اضافی چارج دیا گیا تھا۔ اس سے قبل عبدالرزاق ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کے طور پر فرائض سر انجام دے رہے تھے۔ چیف جسٹس پاکستان کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔