سپریم کورٹ رجسٹرار کو تعیناتی کے صرف 8 روز بعد ہی ہٹادیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ میں رجسٹرار کی تعیناتی کا معاملہ نیا رخ اختیار کرگیا اور 6 ستمبر کو تعینات کیے گئے رجسٹرار عبدالرزاق کو ہٹادیا گیا . ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالرزاق کی خدمات لاہور ہائی کورٹ کو واپس کردی گئیں اور ایڈیشنل رجسٹرار عامر رانا کو رجسٹرار سپریم کورٹ کا اضافی چارج دے دیا گیا .

ایڈیشنل اینڈ سیشن جج عبدالرزاق کو چند روز قبل ہی رجسٹرار سپریم کورٹ کا اضافی چارج دیا گیا تھا . اس سے قبل عبدالرزاق ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کے طور پر فرائض سر انجام دے رہے تھے . چیف جسٹس پاکستان کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا . . .

متعلقہ خبریں