نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کیلئے منافع کی شرح میں اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ) نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کیلئےمنافع کی شرح میں اضافہ کردیا گیا۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 3 ماہ کےڈالرسرٹیفکیٹس کا شرح منافع ایک اعشاریہ 25 فیصد سےبڑھا کر8اعشاریہ 25 فیصد جبکہ پاکستانی روپے کا شرح منافع 6 سےبڑھاکر21 فیصد کردیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق 6 ماہ کیلیے ڈالرسرٹیفکیٹس کی شرح منافع ایک اعشاریہ 30 فیصد سے بڑھا کر 8 اعشاریہ 50 فیصد اور پاکستانی روپے سیونگ سرٹیفکیٹ کے لیے 6 ماہ کا منافع 6 سے بڑھا کر 21 اعشاریہ 25 فیصد کردیا گیا ہے۔بارہ ماہ کے ڈالر سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح ایک اعشاریہ 50 فیصد سے بڑھا کر 9 فیصد کردی گئی جبکہ 12 ماہ کےپاکستانی روپیہ سرٹیفکیٹس پرمنافع کی شرح 6 فیصد سےبڑھا کر21 اعشاریہ 50 فیصد کردی گئی۔