کراچی سمیت سندھ میں 18 سے 20 ستمبر تک بارش کا امکان
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں 18 سے 20 ستمبر تک بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کی شام سے مون سون ہواؤں کا سلسلہ مشرقی سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے زیر اثر کراچی ڈویژن میں 20 ستمبر تک وقفے وقفے سے گرچ چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
آج سندھ کے ضلع جامشورو، ٹھٹہ ، عمر کوٹ ، تھر پارکر اور سانگھڑ میں ہلکی بارش جبکہ کل سے 19 ستمبر کے دوران خیرپور، بدین ، سجاول سمیت دیگر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ آج اور کل کراچی میں مطلع صاف اور جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ اتوار کو شہر کا موسم گرم اورمرطوب ہوسکتا ہے۔