چاروں صوبوں کی آواز بلاول بھٹو زرداری ہیں۔ میر علی حسن زہری


ملک اس وقت جس نازک موڑ سے گزر رہا ہے اور ملک کی جو معاشی صورتحال ہے اس کا حل صرف اور صرف پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس ہے
پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پاکستان کے نچلے اور متوسط طبقے کی بہتر طرز زندگی کے لئے اقدامات کئے ہیںاور ان طبقات کے لئے آواز بلند کی ہے
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پنجاب و سندھ کے عوام کی جانب سے فقید المثال استقبال ثابت کرتا ہے کہ عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں، ضلعی صدر حب
میر علی حسن زہری پاکستان پیپلز پارٹی کے لئے خدمات اور عوامی مفادات کے منصوبوں کے لئے دن رات کاوشیں قابل ستائش ہیں، عوامی حلقے
صدر پی پی پی ضلع حب نے اپنے ذاتی اخراجات سے عوام کے دیرینہ مسائل حل کئے اور اجتماعی منصوبوں کے لئے فنڈز کا اجراء کروایا
حب (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع حب کے صدر میر علی حسن زہری نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ عوام میں پاکستان پیپلز پارٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں . چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پنجاب و سندھ کے عوام کی جانب سے فقید المثال استقبال ثابت کرتا ہے کہ عوام پیپلز پارٹی کو ہی اس ملک کے مسائل اور مشکلات سے نکالنے کے لئے نجات دہندہ سمجھتے ہیں .

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کے دلوں کی آواز ہے اور بلاول بھٹو زرداری جناب آصف علی زرداری اور اپنے سینئر ساتھیوں کے ساتھ عوام کے ووٹوں سے انشاء اللہ تعالیٰ اگلے وزیراعظم ہوں گے .
میر علی حسن زہری نے کہا کہ ملک اس وقت جس نازک موڑ سے گزر رہا ہے اور ملک کی جو معاشی صورتحال ہے اس کا حل صرف اور صرف پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس ہے . چاروں صوبوں کے عوام پیپلز پارٹی کی جانب دیکھ رہے ہیں اور پی پی پی کو ہی موجودہ مسائل کا نجات دہندہ سمجھتے ہیں . پچھلے ادوار میں خاص کر پی ٹی آئی کے دور اقتدار میں غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام غربت کی لکیر سے بھی نیچے چلے گئے ہیں اور عام عوام کے پاس زہر کھانے کے بھی پیسے نہیں .
آئے دن بڑھتی مہنگائی اور پٹرول اور بجلی کے بلوں میں اضافے نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے . پاکستان کا متوسط طبقہ بھی بری طرح اس معاشی بحران کا شکار ہوا ہے . نگرا ں حکومت کو چاہئے کہ وہ عوام کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھائے اور ہوشربا مہنگائی پر قابو پانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کرے اور مقررہ وقت پر آئندہ انتخابات کرانے کے لئے اپنا آئینی کردار ادا کرے . انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پاکستان کے نچلے اور متوسط طبقے کی بہتر طرز زندگی کے لئے بھرپور اقدامات کئے ہیں اور اس سلسلے میں اپوزیشن میں رہتے ہوئے بھی ان پسے ہوئے طبقات کے لئے آواز بلند کی ہے .
دریں اثناء حب و لسبیلہ کے عوام نے کہا ہے کہ میر علی حسن زہری کی عوامی مفادات کے منصوبوں کے لئے دن رات کاوشیں قابل ستائش ہیں اور انہوں نے ضلع حب کو پاکستان پیپلز پارٹی کا مضبوط قلعہ بنا دیا ہے . میر علی حسن زہری نے اپنے ذاتی اخراجات سے عوام کے دیرینہ مسائل حل کئے اور اجتماعی منصوبوں کے لئے فنڈز کا اجراء کروایا جس سے حب کے عوام کے دیرینہ مسائل حل ہو رہے ہیں اور یہاں کے عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے .
یہی وجہ ہے کہ عوام میر علی حسن زہری کی زیر قیادت پاکستان پیپلز پارٹی میں جوق در جوق شامل ہو رہے ہیں . عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ ملک کے اگلے وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی حسن زہری ہوں گے جو ملک و صوبہ کو تیز رفتار اور دیرپا ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیں گے .

. .

متعلقہ خبریں