95 فیصد پاکستانی بے روزگاری کے خوف میں مبتلا، سروے
کراچی(قدرت روزنامہ) اپسوس پاکستان نے سروے میں بتایا کہ 95 فیصد پاکستانی ملکی حالات کے باعث بے روزگاری کے خوف میں مبتلا ہیں جب کہ 5 فیصد کو روزگار محفوظ ہونے کا یقین ہے۔
اپسوس پاکستان کے سروے کے مطابق ایک سال میں بیروزگار ہونے کا کہنے والے پاکستانیوں کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ 63 فیصد شہریوں نے اپنی یا کسی جاننے والے کی نوکری ختم ہونے کا بتایا، 99 فیصد نے عام اشیا کی خریداری میں مشکلات جبکہ 99 فیصد نے گھر یا گاڑی جیسی خریداری کے بارے میں پراعتماد نہ ہونے کا کہا۔
96 فیصد پاکستانی ضروریات پوری کرنے کیلیے بچت اور سرمایہ کاری کی سکت نہ ہونے کا اظہار کرتے نظر آئے۔