پرویز الہیٰ اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی گرفتار ، ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور
لاہور (قدرت روزنامہ)اینٹی کرپشن پنجاب نے پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی کو حراست میں لے لیا۔حکام اینٹی کرپشن کے مطابق پرویز الٰہی اڈیالہ جیل راولپنڈی سے رہا ہوئے تھے جہاں سے انہیں حراست میں لیا گیا ، پرویز الٰہی کو راہداری ریمانڈ کے لیے جوڈیشل کمپلیکس پہنچایا گیا جہاں عدالت نے صدر پی ٹی آئی کا ایک روز کا راہداری ریمانڈ منظور کر لیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی کو آج شام تک اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹر لاہور منتقل کر دیا جائے گا۔ پرویز الٰہی کے خلاف اینٹی کرپشن میں 4 مقدمات ہیں۔
ادھر پرویز الٰہی کے وکیل سردار عبدالرازق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرویز الٰہی کے ضمانتی مچلکے داخل نہیں ہوئے تھے، ابھی ایک کیس میں رہائی نہیں ملی تھی کہ دوسرے کیس میں گرفتار کر لیا گیا۔