ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں چیٹنگ ، پختونخوا حکومت نے جے آئی ٹی تشکیل دیدی


خیبر پختونخوا (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا حکومت نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں بلیو ٹوتھ ڈیوائس اور دیگر تکنیکی آلات کے استعمال کے واقعات کی چھان بین اور روک تھام کیلئے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم قائم کر دی .
ٹیم ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس سپیشل برانچ کی سربراہی میں کام کرے گی، دیگر ارکان میں سپیشل سیکرٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم، سپیشل سیکرٹری محکمہ صحت، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ و پولیس، خیبر میڈیکل یونیورسٹی اور انٹیلی جنس بیورو کا ایک ایک نمائندہ شامل ہو گا .


محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کے اعلامیہ کے مطابق ٹیم 7 روز کے اندراپنی رپورٹ حکومت کو جمع کرائے گی . ٹیم ضرورت پڑنے پر مزید ارکان کو بھی شامل کرسکے گی .
مشترکہ تحقیقاتی ٹیم جدید ترین مواصلاتی آلات کے استعمال کی کوشش کے پیچھے منصوبہ سازوں اور مجرموں، کسی بھی سرکاری ملازم کی ملی بھگت، منظم گروہ یا کسی بھی محرک کی نشاندہی کریگی تاکہ ان کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے . ٹیم مستقبل میں ایسی کوششوں سے بچنے کے لیے تجاویز بھی پیش کرے گی .

. .

متعلقہ خبریں