شاہد آفریدی کا شاہین شاہ آفریدی کو اپنے نمبر والی شرٹ ملنے پر خوشی کا اظہار

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے نام اور نمبر کی جرسی شاہین شاہ کو ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ ان شرٹ شاہین آفریدی پہنیں گے۔ شاہین شاہ آفریدی کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے لکھا کہ ’’میں نے اس شرٹ کو بڑے اعزاز اور فخر کے ساتھ پہنا تھا، مجھے خوشی ہے کہ اب نمبر 10 جرسی شاہین پہنیں گے جو اس کے حقدار ہیں۔
سابق کپتان نے شاہین آفریدی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ بلند پرواز رکھتے ہوئے پاکستان کا نام روشن کریں۔‘‘
اس سے قبل شاہین آفریدی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں اعلان کیا تھا کہ اب شاہد آفریدی کی شرٹ کے نمبر والی شرٹ ہی ان کی بھی ہوگی۔

شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ یہ صرف ایک شرٹ نمبر نہیں، یہ ایمانداری، خود داری اور پاکستان سے بے پناہ محبت کی نمائندگی کرتا ہے، مجھے فخر ہے کہ اب میں لالہ کے 10 نمبر والی شرٹ میں پاکستان کی نمائندگی کروں گا۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرتے ہوئے شاہین آفریدی پہلے ہی ’آفریدی‘ نام والی 10 نمبر کی جرسی پہنا کرتے تھے ۔ یاد رہے کہ شاہد آفریدی کی بیٹی کا رشتہ شاہین آفریدی سے طے پا چکا ہے، جس کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ، ایک ٹی وی شو میں پوچھے گئے سوال پر شاہد آفریدی نے پہلے تو الحمداللہ کہا اور پھر دوسرے سوال کے جواب میں انشاءاللہ کہتے ہوئے اس نئے رشتے کی تصدیق کی۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

5 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

5 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

6 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

6 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

6 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

7 hours ago