ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار سنجے دت اور ارشد وارثی کی معروف کرداروں ’منا بھائی‘ اور ’سرکٹ‘ کے روپ میں ایک نئی ویڈیو وائرل ہے جس سے ان خبروں کو تقویت مل رہی ہے کہ ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ کی تیسری فلم بننے والی ہے .
ویڈیو میں سنجے دت نے نارنجی رنگ کی شرٹ پہنی ہوئی ہے اور وہ لیجنڈری فلمساز راج کمار ہیرانی کے ساتھ چلتے ہوئے نظر آتے ہیں .
راج کمار ہیرانی اداکار کے ساتھ جب ایک دروازے سے اندر آتے ہیں تو ان کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے ’آہ منا از بیک‘ .
View this post on Instagram
اس موقع پر ارشد وارثی بھی ’سرکٹ‘ کے روپ میں اندر داخل ہوتے ہیں اور سنجے دت سے گلے ملتے ہیں جبکہ ہیرانی کو اس موقع پر یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ہم واپس آگئے ہیں .
راج کمار ہیرانی اور سنجے دت کی جانب سے فلم کے متعلق ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا اس لئے مداحوں کو انتظار کرنا پڑے گا .