’منا بھائی3‘ کی تیاریاں؟ ہیرانی کی سنجے دت اور ارشد وارثی کے ساتھ ویڈیو وائرل


ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار سنجے دت اور ارشد وارثی کی معروف کرداروں ’منا بھائی‘ اور ’سرکٹ‘ کے روپ میں ایک نئی ویڈیو وائرل ہے جس سے ان خبروں کو تقویت مل رہی ہے کہ ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ کی تیسری فلم بننے والی ہے۔
ویڈیو میں سنجے دت نے نارنجی رنگ کی شرٹ پہنی ہوئی ہے اور وہ لیجنڈری فلمساز راج کمار ہیرانی کے ساتھ چلتے ہوئے نظر آتے ہیں۔راج کمار ہیرانی اداکار کے ساتھ جب ایک دروازے سے اندر آتے ہیں تو ان کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے ’آہ منا از بیک‘۔

اس موقع پر ارشد وارثی بھی ’سرکٹ‘ کے روپ میں اندر داخل ہوتے ہیں اور سنجے دت سے گلے ملتے ہیں جبکہ ہیرانی کو اس موقع پر یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ہم واپس آگئے ہیں۔
راج کمار ہیرانی اور سنجے دت کی جانب سے فلم کے متعلق ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا اس لئے مداحوں کو انتظار کرنا پڑے گا۔

Recent Posts

یکم جون سے بارشوں کی پیشگوئی، بالائی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق یکم جون…

7 mins ago

بریڈ کی قیمت میں 70روپے تک کمی

لاہور(قدرت روزنامہ)حکومتی اقدامات کے باعث روٹی اور نان کے بعد بریڈ کی قیمت میں بڑی…

24 mins ago

سعودی عرب میں یکم جون سے پارا 50 ڈگری تک جانے کا امکان

جدہ (قدرت روزنامہ )پاکستان سمیت دیگر ممالک کی طرح سعودی عرب میں بھی ان دنوں…

28 mins ago

بل گیٹس کا کامیابی کے لیے ایک عادت کو اپنانے کا مشورہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے لوگوں کو مشورہ دیتے…

30 mins ago

وفاقی بجٹ کب پیش ہوگا؟ تاریخ سامنے آ گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس سپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت 5جون کو…

32 mins ago

کسانوں کے لیے بہت بڑا کسان کارڈ پراجیکٹ لارہے ہیں، مریم نواز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ گندم خریداری میں…

34 mins ago