پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس لیکر بھتہ خوری کا حکومتی سلسلہ بند کیا جائے، پی ٹی آئی


لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم قیمتوں میں کیا گیا اضافہ واپس لے کر بھتہ خوری کا حکومتی سلسلہ بند کیا جاے۔
ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف عوامی ردعمل کو مزید روکنا اب ممکن نہیں۔ مجرموں کا گروہ داخلی امن کو آگ لگا کر انتشار و فساد کی راہ ہموار کرنے کے بجائے فوری انتخاب کروائے اور اقتدار منتخب حکومت کو منتقل کرنے کی ٹھانے۔
پی ٹی آئی ترجمان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ فوری واپس لے کر بھتہ خوری کا حکومتی سلسلہ بند کیا جائے۔ آئین و قانون کے بجائے ملک کو اپنی منشا کے تابع چلانے والوں کے پاس مزید تجربوں کی کوئی گنجائش باقی نہیں۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اس تازہ اضافے سے مہنگائی کی تباہ کن لہر کی شدت بڑھے گی۔
انہوں نے کہا کہ مجرموں اور احمقوں نے معیشت کا جنازہ نکالا، نالائق اور برائے نام نگران عوام کو دفن کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ امید تھی انوارالحق کاکڑ مجرموں کے وارث بننے کے بجائے کسی بہتر راہ کا انتخاب کریں گے، مگر نگران حکومت ہر لحاظ سے پی ڈی ایم کی مجرمانہ حکومت ہی کی توسیع و تسلسل ہے۔
ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق عوام کی قوت خرید سلب کرنے کے بعد یہ اضافہ ملک میں خانہ جنگی کو ہوا دینے کی سوچی سمجھی سازش معلوم ہوتا ہے۔ ترجمان نے اپنے بیان میں نگراں حکومت سے ناکام معاشی پالیسیوں کی قیمت عوام سے وصول کرنے کا ظالمانہ سلسلہ ترک کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Recent Posts

انٹرنیٹ کی بندش، بھارت مسلسل چھٹی مرتبہ پہلے نمبر پر آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت مسلسل چھٹے سال…

16 mins ago

ملک میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں، 10 کمپنیاں اپنے آفس بنانے آرہی ہیں، فلم سٹی بھی بنے گا : مریم نواز کا خطاب

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ…

19 mins ago

ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…

29 mins ago

پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…

34 mins ago

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

1 hour ago

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

1 hour ago