خزانے سے پیسے لینے کا رویہ ایسے جیسے مالِ مفت دلِ بے رحم، مصطفیٰ نواز کھوکھر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ تیل قیمتوں میں اضافہ متوسط طبقے کی کمر میں خنجر گھونپنے جیسا ہے۔ملک میں گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری کیے گئے بیان میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ عوام کب تک حکمرانوں کی نااہلی کی بھینٹ چڑھتے رہیں گے۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ آمدن سے زیادہ خرچہ آپ کریں اور قیمت عوام اَدا کریں،کیوں؟ خزانے میں پیسہ عوام کے خون پسینے کی کمائی سے اکٹھا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خزانے سے پیسے لینے کا رویہ ایسے جیسے مالِ مفت دلِ بے رحم، کچھ خدا کا خوف کریں۔ان کا کہنا ہے کہ اپنی نااہلی سے عام آدمی سے زندگی گزارنے کا حق تو مت چھینیں۔
واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول فی لیٹر 26 روپے 2 پیسے اور ڈیزل 17روپے 34 پیسے مزید مہنگا کر دیا ہے۔ جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 38 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 329 روپے 18 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

Recent Posts

چین کا 15 ارب ڈالر قرض، پاکستان 5 سال توسیع کا خواہاں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد: پاکستان چین سے قرض توسیع کا خواہاں ہے اور آئی…

7 mins ago

شعیب ملک اور ثناجاوید ہنی مون کہاں منارہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ثناجاوید رواں سال…

17 mins ago

مذاکرات کی شرط اگر استعفیٰ ہے تو پھر مذاکرات کس سے کرنے ہیں، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشیر وزیر اعظم رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مذاکرات کی شرط…

25 mins ago

ہنڈا نے الیکٹرک گاڑیوں میں سرمایہ کاری دُگنی کرنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشہور کمپنی ہنڈا کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں میں سرمایہ کاری کو…

40 mins ago

عمران خان کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف نیب کی…

57 mins ago

چیئرمین نیب کی بیورو کے متاثرین سے ملاقاتیں، ماضی کے غلط اقدامات پر معذرت کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں انسدادِ بدعنوانی کے سب سے بڑے ادارے قومی احتساب بیورو (نیب)…

1 hour ago