خالصتان تحریک کی حمایت کے بعد کینیڈا نے بھارت کو ایک اور جھٹکا دے دیا

اوٹاوا (قدرت روزنامہ) خالصتان تحریک کی حمایت کے بعد کینیڈا نے بھارت کو ایک اور جھٹکا دے دیا، دونوں ممالک کے درمیان تجارت تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں، کینیڈا نے اپنے ٹریڈ مشن کو آئندہ ماہ بھارت جانے سے روک دیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق کینیڈا کے ٹریڈ مشن نے آٹو موبائلز، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور زراعت کے شعبوں میں مختلف معاہدے کرنے تھے، کینیڈا کی وفاقی وزیرِ تجارت میری این جی نے ٹریڈمشن روکے جانے کی تصدیق کی ہے لیکن وجہ نہیں بتائی ،دونوں ممالک کے مابین تجارتی مذاکرات گذشتہ ماہ ہی بند ہو گئے تھے۔

خیال رہے کہ بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی نے جسٹن ٹروڈو سے کینیڈا میں مقیم آزاد خالصتان کی حامی سکھ کمیونٹی کی سرگرمیوں کی شکایات کی تھی جس پر جسٹن ٹروڈو نے اپنا مؤقف بیان کیا کہ وہ کسی پُرتشدد تحریک کے حامی نہیں ہیں مگر آزادی اظہار پر پابندی عائد نہیں کر سکتے۔

Recent Posts

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف…

1 min ago

شناخی کارڈ کون جاری کرے گا؟ وزیر داخلہ کے دورہ نادرا کے بعد کنفیوژن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ محسن نقوی کے دورہ نادرا کے بعد یہ کنفیوژن پیدا…

7 mins ago

احسن اقبال کا قومی والی بال ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال نے سینٹرل ایشین والی…

8 mins ago

دبئی لیکس کی تحقیقات ایف آئی اے، نیب سے کرانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دبئی لیکس کی تحقیقات وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)، فیڈرل بورڈ…

13 mins ago

وزیراعظم کی کرغستان میں پاکستانی سفیر کو طلباء کو مکمل مدد فراہم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستان کے سفیر حسن علی زیغم…

21 mins ago

مریم نواز کی ایلیٹ فورس کی وردی پہن کر پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت، خطاب بھی کیا

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایلیٹ فورس کی وردی پہن کر پاسنگ…

24 mins ago