لاہور میں گیس کی ایک اور چوری پکڑی گئی

لاہور(قدرت روزنامہ) سوئی گیس لاہور ریجن نے ڈائیریکٹ بائی پاس لگا کر گیس کی ایک اور چوری پکڑ لی . تفصیلات کے مطابق لاہور ریجن کا گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے پیشِ نظر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، لاہور میں کیپٹن جمال روڈ ساندہ میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے لاہور ریجن کی خصوصی ٹیموں نے زیر زمین مین لائن سے لگا ڈائیریکٹ پاس کاٹ دیا اور مجرموں کے خلاف متعلقہ تھانے میں قانونی چارہ جوئی کے لیے درخواست جمع کروا دی .

گیس چور مین لائین سے بائی پاس لگا کر متعدد گھروں میں لاکھوں کی گیس چوری کر رہے تھے، اس گھر میں کوئی گیس کنکشن موجود نہیں تھا اور ڈائیریکٹ بائی پاس سے ہی گیس کا استعمال کیا جا رہا تھا . لاہور ریجن کی ٹیموں کی غیر معمولی کارکردگی کو جنرل مینجر لاہور بلال اصغر نے سراہتے ہوئے اسی جذبے سے کارروائیوں کو جاری رکھنے کی ہدایات دیں اور گیس چوری کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کا عزم ظاہر کیا . واضح رہے کہ سوئی گیس نے رواں ہفتے لاہور میں دو مختلف مقامات جن میں تھیٹر پنڈ بیدیاں روڈ اور ڈی ایچ اے رہبر میں بھی کاروائی کرتے ہوئے گیس کی بڑی چوری پکڑی تھی . . .

متعلقہ خبریں