‘جب وی میٹ’ کا سیکوئیل، کرینہ اور شاہد کی جوڑی کی واپسی ہوگی؟


ممبئی(قدرت روزنامہ)کرینہ کپور اور شاہد کپور کی فلم ‘جب وی میٹ’ ان چند فلموں میں سے ہے جسے فلم شائقین نے بے حد پسند کیا۔ اب اس فلم کے سیکوئیل کے تیاری زیر غور ہے۔یہ فلم 2007 میں ریلیز ہوئی تھی اور کچھ عرصے بعد ہی شائقین نے اس کے سیکوئیل کا مطالبہ شروع کر دیا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اب ‘جب وی میٹ 2’ کی تیاری کیلئے بات چیت جاری ہے۔کہا جا رہا ہے کہ جب وی میٹ کے ڈائریکٹر امتیاز علی ہی اس کے سیکوئیل کی ہدایت کاری کریں گے۔
فی الوقت جب وی میٹ 2 کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا لیکن ابھی سے قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ کیا کرینہ کپور اور شاہد کپور ہی دوبارہ یکجا ہوں گے یا نہیں؟
رواں برس کے آغاز میں شاہد کپور نے کہا تھا کہ اگر اسکرپٹ ایسا ہو کہ اس پر سیکوئیل بنایا جائے تو ضرور بننا چاہیے۔انہوں نے کرینہ کپور کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ کوئی دوسری اداکارہ ‘گیت’ کا کردار نہیں کرسکتی تھی جس طرح کرینہ نے کیا۔