جماعت اسلامی سمیت سب نے کراچی کے ساتھ دھوکا کیا، مصطفیٰ کمال


کراچی (قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی سمیت سب نے کراچی کے ساتھ دھوکا کیا ہے .
شاہ فیصل کالونی کراچی میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ جماعت اسلامی یا تحریک انصاف نے شہر کےلیے کچھ کیا ہوتا تو لوگ ایم کیو ایم کو بھول جاتے .


انہوں نے کہا کہ ہم نے بھی غلطیاں کی ہیں، لیکن ہماری غلطیاں دوسری جماعتوں سے بہت ہی کم ہیں . متحدہ کے ڈپٹی کنوینر نے مزید کہا کہ کراچی میں کچھ بھی بُرا ہوتا ہے تو اُس کا الزام ایم کیو ایم پر لگا دیا جاتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں