پولیس پرویز الہٰی کو لے کر بذریعہ موٹروے راولپنڈی روانہ
لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے ماسٹر پلان میں بےضابطگیوں کے مقدمے میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا ایک دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس کی ٹیم پرویز الہٰی کو لے کر بذریعہ موٹر وے راولپنڈی روانہ ہوگئی۔پولیس پرویز الہٰی کو بکتر بند میں راولپنڈی لے جانا چاہتی تھی۔ چوہدری پرویز الہٰی کی درخواست پر انہیں دوسری گاڑی میں بٹھایا گیا۔
سابق وزیرِاعلیٰ پنجاب کے وکیل نے عدالت سے مقدمہ ڈسچارج کرنے کی استدعا بھی کی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز محکمہ اینٹی کرپشن نے پرویز الہٰی کو راولپنڈی سے گرفتار کیا تھا۔