بلوچستان، 8ڈیموں کی تعمیر میں تاخیر، سرکاری خزانہ کو 26کروڑ روپے کا نقصان پہنچا


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں 8ڈیموں کی تعمیر میں تاخیر سے سرکاری خزانہ کو 26کروڑ روپے کا نقصان پہنچا ہے اس خطیر رقم کے نقصان کا انکشاف بلوچستان حکو مت کے اخراجات سے متعلق آڈٹ رپورٹ میں کیا گیا محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق نہار کوٹ ڈیم بارکھان ، رومرو ڈیم گوادر ، کوکار ڈیم لسبیلہ، شاہرگ ڈیم سبی ،
دبار ڈیم ژوب ، زاوا ڈیم زیارت کی تعمیر میں 3سال کی تاخیر ہوئی اسی طرح دلہے ڈیم مستونگ ، میر داد زئی موسی ٰ خٰیل ، نوان ڈیم پنجگور کی تعمیر میں بھی تاخیر ہوئی رپورٹ کے مطابق ڈیموں کی تعمیر کا کام 2015کی بجائے 2018میں مکمل ہو ا جس کے باعث ڈیموں کی تعمیر میں تاخیر سے 26کروڑ روپے کا نقصان ہو ا ہے ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق بد عنوانی اور ناقص منصوبہ بندی منصوبوں کی تاخیر کی بڑی وجوہات میں شامل ہیں