کرینہ کپور کے ساتھ کام کرتے ہوئے نروس تھا، وجے ورما


ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکار وجے ورما کا کہنا ہے کہ کرینہ کپور کے ساتھ رومینٹک سینز کرتے ہوئے نروس تھا۔ ویب سیریز ’دھاڑ‘ سے مقبولیت حاصل کرنے والے اداکار وجے ورما نے میڈیا سے بات چیت میں اداکارہ کرینہ کپورکی تعریف کی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلم ’جان جاں‘ میں کرینہ کپور کے ساتھ کام کیا۔ ان کے ساتھ رومینٹک سینز کرواتے ہوئے نروس تھا۔ میرے تو پسینے چھوٹ گئے تھے۔ کرینہ کپور ایک ’سیکیور ایکٹر‘ ہیں۔
وجے ورما سے جب کرینہ کپور کی جانب سے ان کی تعریف کرنے سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میری تعریف کرنا کرینہ کپور کا بڑا پن ہے۔ ان کی تعریف سے خوشی ہوئی۔ سیف علی خان کی جانب سے دئیے جانے والے کمنٹس بھی حوصلہ افزا تھے۔
اداکار نے کہا کہ کرینہ کپور عمدہ اداکارہ ہیں اور انہیں کسی بھی قسم کا عدم تحفظ کا احساس نہیں۔ اپنے لیے ان کے تعریفی کلمات سن کر شرم آتی ہے۔