اداکاروں کو خوبصورتی کے بجائے ٹیلنٹ کی بنیاد پر کردار دینا اچھی بات ہے، آمنہ الیاس
لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ اور ماڈل آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ آج کل اداکاروں کو ان کی خوبصورتی کے بجائے ٹیلنٹ کو دیکھتے ہوئے کردار دیے جا رہے ہیں جو اچھی بات ہے۔
اپنے ایک بیان میں اداکارہ آمنہ الیاس نے ساتھی اداکارہ میرا جی سے تعلقات کے حوالے سے انکشاف کیا کہ میرا جی کے ساتھ میرا بہت اچھا تعلق ہے لیکن اچھی دوستی کے ساتھ ساتھ ماضی میں ان کے ساتھ بہت زیادہ لڑائیاں بھی ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں میرا جی سے شوٹنگ سیٹ پر میری بہت لڑائیاں ہوئی ہیں، کبھی سکرپٹ اور کبھی کپڑوں پر بحث ہو جاتی تھی لیکن آخر میں ہماری صلح ہو جایا کرتی تھی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر انسان خوبصورت ہے، جو اداکار اپنے کردار پر محنت اور لگن سے کام کر رہا ہے اور دیے گئے کردار کو اچھی طرح نبھا رہا ہے، اسے اسی کیلئے کاسٹ کر لینا چاہیے۔