درخواست گزار کی جانب سے ایڈوکیٹ طالب حسین اور سٹیٹ کونسل حضرت یونس عدالت کے سامنے پیش ہوئے . سٹیٹ کونسل نے عدالت کو بتایا کہ نئے قوانین کے تحت رجسٹریشن میں کچھ دستاویزات نامکمل ہیں، اگر ہمیں پتہ چلے کہ کون کون سی چیزیں، یا دستاویزات نامکمل ہے تو ہم مکمل کرلیں گے ، عدالت نے سٹیٹ کونسل کو ہدایت دی کہ جو چیزیں نامکمل ہیں وہ سب ان کو بتادیں . بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کردی . خیال رہے کہ گزشتہ سماعت میں ا سلام آباد ہائیکورٹ نے القادر ٹرسٹ کی از سرنو رجسٹریشن کی درخواست پراسیس نہ کئے جانے کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا تھا . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف القادر ٹرسٹ رجسٹریشن کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی . اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے القادر ٹرسٹ رجسٹریشن سے متعلق کیس کی سماعت کی .
متعلقہ خبریں