جمال شاہ نے فریال گوہر سے طلاق کی وجہ بتادی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ ماضی کی معروف جوڑیوں میں سے ایک جمال شاہ اور فریال گوہر کی جوڑی تھی، جو طلاق کے بعد ٹوٹ گئی۔ ان کی شادی ناکام ہونے کی وجہ سامنے آگئی۔حال ہی میں نجی چینل کے سیاسی ٹاک شو میں بطور مہمان شرکت کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت جمال شاہ نے جہاں سیاسی امور پر بات کی وہیں انہوں نے اپنی شادی کے ختم ہونے کی وجہ بھی بتا دی۔
میزبان کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکار نے کہا کہ ہمارے درمیان کوئی خاص اختلافات نہیں تھے، ہم بہت سی چیزیں ایک دوسرے سے شیئر کیا کرتے تھے جیسے سیاسی نظریات اور پڑھنا لکھنا وغیرہ، لیکن وہ (فریال گوہر) بہت زیادہ پریکٹیکل تھیں جبکہ میں نسبتاً کم پریکٹیکل تھا۔
جمال شاہ نے مثال دیتے ہوئے مزید کہا کہ میں تھوڑا لیٹ لطیف انسان جیسے کہ اگر بلب فیوز ہو رہا ہے تو ہوتا رہے مجھے فکر نہیں ہوتی ہے میں آرام سے بیٹھا ہوتا جبکہ فریال زیادہ منظم ہیں تو شاید اس فرق کی وجہ سے ہماری نہیں بنی، اگر وہ تھوڑا کم پریکٹیکل ہوتی اور میں تھوڑا زیادہ پریکٹیکل ہوتا تو شاید ہمارے درمیان کوئی مسئلہ نہ ہوتا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ آج بھی فریال گوہر کے لئے دعاگو ہیں۔ واضح رہے کہ فریال گوہر سے طلاق کے بعد خیبر پختون خوا سے تعلق رکھنے والے جمال شاہ نے آمنہ جمال سے دوسری شادی کی اور اس جوڑے کے تین بچے ہیں۔