اینٹی کرپشن نے پرویز الہٰی کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا


لاہور (قدرت روزنامہ)اینٹی کرپشن پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا۔فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے متن کے مطابق پرویز الہٰی نے محمد خان بھٹی کو غیر قانونی طور پر پرنسپل سیکریٹری لگایا۔
پرنسپل سیکریٹری ٹو سی ایم کے طور پر کسی اسپیشل سروسز کے افسر کو نہیں لگایا جاسکتا۔ایف آئی آر کے مطابق پرویز الہٰی نے مالی فائدے کے لیے محمد خان بھٹی کو اسپیشل سیکریٹری لگایا۔