24 گھنٹے گزر گئے، شیخ رشید کو کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، شیخ راشد شفیق


لاہور (قدرت روزنامہ)سابق رکن قومی اسمبلی اور شیخ رشید احمد کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کو گرفتار کیے ہوئے 24 گھنٹے گزر گئے، انہیں کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا .
اپنے بیان میں شیخ راشد شفیق نے کہا کہ شیخ رشید کی حراست کے خلاف لاہور ہائیکورٹ پنڈی بینچ میں درخواست دی ہے .

راشد شفیق نے کہا کہ شیخ رشید احمد قانون کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں، ان پر کوئی مقدمہ ہے تو عدالت میں پیش کیا جائے .
واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب پولیس نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو راولپنڈی کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا . شیخ رشید کے ساتھ ان کے بھتیجے شیخ شاکر اور ملازم عمران کو بھی حراست میں لیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں